سلاجیت کیا ہے ؟ سلاجیت کے استعمال سے ہماری صحت پر کیا فرق پڑتا ہے ؟


سلاجیت یا شیلاجیت تیز بو اور کڑوا ذائقے کا سیاہ رنگت کا ایک مادہ ہے جوکہ پہاڑوں سے نکلتی ہے یہ 
پہاڑ کے دروں سے نکل کر جم جاتی ہے نکلنے کے بعد اس میں پتھروں کے ٹکرے اور مٹی وغیرہ شامل ہوجاتے ہیں
سلاجیت یا شیلاجیت تیز بو اور کڑوا ذائقے کا سیاہ رنگت کا ایک مادہ ہے جوکہ پہاڑوں سے نکلتی ہے یہ پہاڑ کے دروں سے نکل کر جم جاتی ہے نکلنے کے بعد اس میں پتھروں کے ٹکرے اور مٹی وغیرہ شامل ہوجاتے ہیں وہاں سے کھرچ کر گھروں میں لایا جاتا ہے اوربعد میں مختلف طریقوں سے صاف کرکے کھانے کے قابل بنائے جاتے ہیں گلکت بلتستان میں پرانے وقتوں سے لوگ سلاجیت کو بیماریوں اور کمزوری کے لیے استعمال کیا جاتاآرہا ہے بہت سارے خصوصیات اور فوائد کے ساتھ سلاجیت قدرت کی طرف سے خاص تحفہ ہے اور اس لیے سلاجیت کو پہاڑوں کا پسینہ بھی کہا جاتا ہے گرچہ آج کل مارکیٹ میں سلاجیت کے کیپسول اور ٹیبلٹ اور پاوڈر وغیرہ مل جاتے ہیں مگر ان میں بہت تھوڑی مقدار میں سلاجیت استعمال ہوتی ہے اس لیے بہتر ہے خریدتے وقت سلاجیت کی عام (Purified) حالت خریدے اور استعمال کرے۔ سلاجیت دن با دن مہنگی او ر نایاب ہوتی جارہی ہے اس کی وجہ بنوع انسان کے ہاتھوں دوسرے تمام قدرتی وسائل کی طرح سلاجیت کے ساتھ سلوک کرہ عرص پر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ا سکی پیداوار کا رک جانا ہے۔
سلاجیت کالی اور ہلکی بھوری رنگت سخت کڑوی اور انتہائی تیز بو والی مادہ جس کو اردو میں سلاجیت ہندی میں شیلاجیت اور بلتی زبان میں برق جونگ(پہاڑوں کا پسینہ)کہا جاتا ہے جو کہ گلکت بلتسان کی پہاڑیوں سے نکلتی ہے وہ انتہائی خصوصیات کے ساتھ دنیا بھر میں گھریلو دیسی ادویات میں ایک مشہور دوا ہے یہ سیاہ مادہ اپنے اندر 58 سے زائد معدنیات رکھتی ہیں سلاجیت کو دنیا کی سب سے بہترین قدرتی جنسی طاقتی دوائی کا اعزاز حاصل ہے جوکہ مردانہ کمزوری سپرم کی کمی جریان احتلام سرعت انزال اور قطرے گرنا وغیرہ سب کے لیے مفگید ہے مردانہ کمزوری کی وجہ سے اولاد کی محرومی عمر کے ساتھ ساتھ جنسی و جسمانی اعصابی اور ذہنی کمزوری کے لیے بھی سلاجیت کسی معجزانہ تریاق سے کم نہیں سلاجیت اس کے علاوہ فالج شوگر ہڈی جوڑوں میں درد کے بھی مفید ہے جس کا ثبوت ہمالیہ قراقرم کے پہاڑی سلسلوں میں رہنے والے قدیم کتابوں میں درج شدہ معلومات ومواد ہیں۔200.BC مکھی کتاب Charaka Samhita میں درج ذیل ہے کہ کوئی بھی بیماری ایسی نہیں جو سلاجیت سے قابل علاج نہ ہو۔ اگرچہ سلاجیت پیشاپ آور ہے مگر اس کو سلسل البول بار بار پیشاپ آنا میں استعمال کیا جائے تو پیشاپ کی زیادتی کو روک کر مثانہ کا قوی کرتی ہے سردیوں میں اس کی معمولی سی مقدار کھانے سے سردی کے احساس کو ختم کرتی ہے مردانہ کمزوری کے بے شمار نسخوں میں اس کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے۔
سلاجیت نہ صرف خون کے خلیوں کو جراثیم سے پاک کرتا ہے بلکہ جسم سے فاضل مادوں کے اخراج کا باعث بھی بنتا ہے۔ اس لیے تبت، چین، گلگت بلتستان، لداخ اور نیپال وغیرہ میں قدیم زمانے سے اس کو ہڈیوں ، جوڑوں اور پٹھوں کی سوجن اور درد کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سلاجیت، پہاڑوں کے تیل، یا چٹانوں کے عرق، کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس کا اپنی روزمرہ خوراک میں استعمال ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرنا، جسم کو چاقو چوبند کرنا، قوت مدافعت کو بڑھا کر جسم کی بیماریوں کے خلاف جنگ کرنے کی طاقت میں خاطر خواہ اضافہ کرنا اور بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو جسم پہ حاوی ہونے نہ دینا ہے۔ ٹوٹی ہوئی اور بھری ہوئی ہڈیوں کے لیے سلاجیت ایک معجزے سے کم نہیں ہے ۔ سلاجیت ہڈی جوڑوں کی درد میں دودھ یاچائے کے ساتھ کھائے اور درد کرنے والی جگہ پر لگائے بھی جا سکتے ہیں ۔
موج، چوٹ، زخم اور ہڈی ٹوٹنے اور مروڑر کی صورت میں سلاجیت کی مالش کر کے گرم کپڑا باندھ کے رکھنے سے درد میں فوری آرام اور ٹھیک ہو جائے گا۔ پیدائشی طور پر ہڈی جوڑوں کی کمزوری میں مبتلا اور لا غر کمزور افراد کے لیے سلاجیت ایک بہترین قدرتی ٹانگ ہے۔ سلاجیت کے ساتھ ساتھ مطلوبہ ورزش اور خوراک لے کر فوری طاقت حاصل کر سکتے ہیں۔ سلاجیت دوائی کے طور پر طاقت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی عمر میں استعمال کر سکتے ہیں ۔ جس کے لیے موسم یا عمر یا جنس کی کوئی قید نہیں ہے۔
سلاجیت کے فوائد: جریان احتلام سرعت انزال کو دور کرتی ہے مثانہ کو قوی کرتی ہے کثرت پیشاپ کو دور کرتی ہے باہ کوطاقت دیتی ہے اعصاب کو تحریک دیتی ہے چوٹ لگنے ہڈی ٹوٹنے موچ آنے میں مفید ہے جوڑوں کے درد کمردرد اعصابی و عضلاتی درد میں موثر ہے۔ سلاجیت کے فوائد میں جسمانی کمزوری ، دماغی کمزوری ، خون میں شوگر کی باقاعدگی ، معدنیات سے بھرپور ، سوزش ، ذیابیطس ، ڈیپریشن ، گٹھیا ، موٹاپا ، الزائمز ، ٹیسٹو سلیرون کی بڑھوتری ، پیلیریا ، نظام انہضام کے امراض ، مرگی ، اعصابی عوارض ، انیمیا ، برونگائٹس ، بواسیر گردوں کی پتری ، ورم میں کمی ، دمہ ، نامردی ، احتلام ، جریان ، سوازک اور ماہواری میں بے قاعدگی بھی شامل ہیں جن کا علاج کرتی ہے۔
سلاجیت کا طریقہ استعمال : ناشتے اور رات کے کھانے کے بعد سلاجیت کی تھوڑی مقدار (جتنی ماچس کی تیلی پہ آسکے)گرم چائے پانی یا دودھ میں حل کرکے پی لیں۔ ہلکی مقدار سے شروع کریں اورا ٓہستہ آہستہ مقدار بڑھائیں۔ مرد،عورت دونوں استعمال کرسکتے ہیں۔ ہر عمر کے لوگ استعمال کرسکتے ہیں مگر آپ جس مقصد کے لیے استعمال کررہے ہوں اس کے مطابق خوراک کے مقدار میں کمی بیشی اور کھانے کے طریقہ کار میں تبدیلی لاسکتی ہے۔ گھٹنوں ،ہڈیوں ،جوڑوں اور کمردرد وغیرہ کے لیے حسب ضرورت سلاجیت نیم گرم تیل مکس کے متاثرہ حصے پر مالش کریں۔ ہڈیوں اور جوڑوں کے ٹوٹنے یا ان میں چوٹ اور موچ کی صورت میں مالش کرنے بعد گرم کپڑا باندھ کررکھیں۔

Comments