پردےکےپیچھے والی کہانی نہ رکی توچارسال کاسب سامنےلےآؤں گا،نوازشریف

سی لاڈلے کیلئے ڈیل یاڈھیل کاانتظام نہ کیاجائے،کبھی ڈان لیکس توکبھی کچھ کہہ کرحب الوطنی پرشک کیاگیا،کہتا رہاکہ اپنے گھر کی بھی خبررکھنی چاہیے۔ پریس کانفرنس

پردےکےپیچھے والی کہانی نہ رکی توچارسال کاسب سامنےلےآؤں گا،نوازشریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 جنوری 2018ء):مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ پردے کے پیچھے ہونیوالی کاروئیاں سامنے لے آؤں گا،کبھی ڈان لیکس توکبھی کچھ کہہ کرحب الوطنی پرشک کیاگیا،کہتا رہاکہ اپنے گھر کی بھی خبررکھنی چاہیے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کسی لاڈلے کیلئے ڈیل یاڈھیل کاانتظام نہ کیاجائے۔
اگرپردے کے پیچھے ہونے والی کاروائیاں نہ رکیں توچار سال کا سب ثبوتوں کے ساتھ سامنے لے آؤں گا۔میں بتاؤں گا کہ یہاں کیاکچھ ہوتارہاہے۔یہ بھی بتاؤں گا کہ کس طرح مرضی کے نتائج لینے کی کوشش کی گئی۔کبھی ڈان لیکس توکبھی کچھ کہہ کرحب الوطنی پرشک کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ کہتا رہاکہ اپنے گھر کی بھی خبررکھنی چاہیے۔میری باتوں کونظراندازکیاجاتارہا۔سوچنا ہوگا کہ دنیا ہمارے بارے کیاسوچ رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی کے ہاتھ پاؤں نہ باندھے جائیں۔

Comments